نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف جیک اسمتھ رپورٹ جاری

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف جیک اسمتھ رپورٹ جاری

واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف جیک اسمتھ رپورٹ جاری کردی گئی،محکمہ انصاف نے 2020 کے انتخابی نتائج میں مداخلت کے الزامات کی تفصیل جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے2020 کےانتخابات ہارنے کے باوجود مجرمانہ طور پر اقتدار میں رہنے کی کوشش کی،انتخابی نتائج کی توثیق میں رکاوٹ بنے اور امریکی عوام کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنےکی کوشش کی۔
رپورٹ کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیےثبوت کافی تھے لیکن دوبارہ صدر منتخب ہونے کی وجہ سے عدالتی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں