مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم
سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ختم ہوگئی، یہ ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔کمیٹی کی ملاقات سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔ علی امین گنڈاپور مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل آئے۔اسد قیصر، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اور وکیل فیصل چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شامل ہیں، کمیٹی کے دو ارکان حامد خان اور سلمان اکرم راجہ اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون ملاقات کے باعث مذاکراتی کمیٹی کے ممبران عمر ایوب، اسد قیصر، حامد رضا، علامہ ناصر عباس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھایا گیا۔
Load/Hide Comments