لاس اینجلس میں بدترین آگ، لوٹ مار کے باعث کرفیو اور نیشنل گارڈز کی تعیناتی
لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ سے متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، اور نیشنل گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔لاس اینجلس پولیس نے خبردار کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔کچھ علاقوں میں مقامی افراد نے اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے گلیوں میں گشت بھی شروع کر دیا ہے۔دریں اثناء امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلات میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور 2 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔آگ سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Load/Hide Comments

