ہیوسٹن :نیو اورلینز میں دہشت گردی میں ہلاک افراد کی یاد میں ایم کیو ایم کی تعزیتی تقریب
ہیوسٹن(بیورورپورٹ)امریکی ریاست کے شہر نیو اورلینز میں دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ہیوسٹن میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے candle light vigil کا انعقاد کیا گیا۔مرنے والوں کی یاد میں شرکاء نے موم بتیاں جلائیں اور ہلاک زدگان کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
شرکاء نے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور قرار دیا کہ مہذب معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے مرکزی رہنما عاطف شمیم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور دہشت گردی دنیا کے کسی خطے میں ہو ایم کیو ایم نے ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے
Load/Hide Comments