شوگر لینڈ سٹی کونسل کے رکن نوشاد کرم علی کا شوگر لینڈ کے مئیر کا انتخاب لڑنے کا اعلان
ہیوسٹن(بیورورپورٹ)امریکی ریاست کے شہر ہیوسٹن سے متصل شوگر لینڈ شہر میں چھ سال سے بطور رکن سٹی کونسل کی خدمات انجام دینے والے نوشاد کرم علی نے مئیرشوگر لینڈ سٹی کے عہدے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے یہ اعلان ہیوسٹن میوزیم آف نیچرل سائنسز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا جس میں پاکستانی انڈین اور ایشیائی امریکن کمیونٹی کی ممتاز کاروباری شخصیات بشمول علی شیخانی ، نادر دھنانی اور دیگر عمائدین نے بھی شرکت کی۔پاکستانی اور انڈین امریکن کمیونٹی میں اپنی خدمات کی وجہ سے ممتاز مقام رکھنے والے نوشاد کرم علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ مئیرشوگر لینڈ کا الیکشن جیت کر لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔تقریب میں اردو ورلڈسے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے معروف بزنس ٹائیکون نادر دھنانی نے نوشاد کرم علی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوشاد کرم علی ایک بہترین انسان اور ایک بہترین لیڈر ہیں۔