قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ
کیپ ٹاؤن:قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے۔
اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ہمراہ ہیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے، صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔
Load/Hide Comments