انسداد اسمگلنگ برائے جسم فروشی کی ٹریننگ کے دوران اہلکار کی خودکشی

واشنگٹن: لڑکیوں کی جسم فروشی کے لیےاسمگلنگ کی روک تھام کے لیے امریکی ریاست الاباما میں پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی جا رہی تھی جس کے دوران ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔امریکی میڈیا کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اہلکار کی شناخت 43 سالہ اسٹیفن سمز کے نام سے ہوئی۔اسٹیفن سمز پولیس کی مقامی تربیت گاہ میں ’’اینٹی سیکس اسمگلنگ ٹریننگ سیشن‘‘ میں حصہ لے رہے تھے۔ ان کے ساتھی اہلکاروں نے بتایا کہ ہم سب ساتھ لنچ کے لیے گئے تھے۔ساتھیوں اہلکاروں کے بقول لنچ کرکے ہم گاڑی میں واپس آئے اور سب اتر کر ٹریننگ سینٹر میں داخل ہونے تو لگے تو پیچھے گولی چلنے کی آواز آئی۔ مڑ کر دیکھا تو اسٹیفن گاڑی میں اکیلا خون میں لت پت تھا۔اسٹیفن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی تاحال خودکشی کی وجہ کا تعن نہیں ہوسکا۔ ساتھی اہلکاروں کے بقول یہ سب کچھ ناقابل یقین ہے کیوں کہ اسٹیفن ایک ہنس مکھ اور سب کا خیال رکھنے والا اہلکار تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں