دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد تائیوان کے گرد چینی فوج کے گشت میں اضافہ
دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور پھر کشیدگی میں اضافے کے بعد چین نے تائیوان کے زیر کنٹرول جزیروں کے قریب گشت میں اضافہ کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 14 فروری کو چینی کشتی میں 4 افراد سوار تھے، اس دوران کشتی کنمین جزائر کے قریب تائیوان کے ساحلی محافظوں کے تعاقب کے دوران الٹ گئی۔کشتی میں سوار چاروں افراد کو پانی میں ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 2 ہلاک ہوگئے تھے۔چینی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں اپنی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments