بگن بازار فائرنگ کے بعد پاراچنار جانے والے قافلے کو روک لیا گیا

بگن بازار فائرنگ کے بعد پاراچنار جانے والے قافلے کو روک لیا گیا

کرم کے علاقے بگن بازار میں فائرنگ کے بعد امن معاہدے کے تحت 75 بڑی مال بردار گاڑیوں پر مشتمل پاراچنار روانہ کیے جانے والے قافلے کو روک دیا گیا۔کچھ دیر قبل روانہ ہونے والے قافلے واپس ٹل آگئے، قافلے میں امدادی سامان،اشیائے خورد نوش ادویات شامل تھیں۔ بگن میں مظاہرین کے ساتھ پولیس و فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع کے بعد امدادی قافلے رک گئے۔کچھ دیر قبل 75 بڑی مال بردارگاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں پاراچنار روانہ ہوا تھا جب کہ اس موقع پر مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف بھی موجود تھے۔کرم ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ امن معاہدے کے بعد امدادی قافلے پاراچنار کی طرف روانہ ہوگئے، کئی مہینوں تک بند سڑک کو کھول دی گئی، کوہاٹ معاہدے کے مطابق پاراچنار ٹل روڈ کو کلیئر کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں