کرپشن بے نقاب کرنے والا بھارتی صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا

کرپشن بے نقاب کرنے والا بھارتی صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں 28 سالہ صحافی مکیش چندراکر 3 جنوری کو ایک ٹھیکیدار کی ملکیت سیوریج ٹینک میں مردہ پائے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مقامی نیوز چینل کے لیے کام کرنے والے مکیش چندراکر نے حال ہی میں بدعنوانی کا پردہ فاش کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق مکیش چندراکر نے حال ہی میں ایک ٹھیکیدار سریش چندراکر کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ دی تھی۔مکیش چندراکر یکم جنوری کی رات سے لاپتا تھے، مردہ حالت میں پائے گئے صحافی نے 120 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ایک سڑک کی تعمیر کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔ان کی رپورٹ کے انکشاف کے بعد حکومت نے ٹھیکیدار کی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی تھیں۔مکیش چندرا نے کنٹریکٹر کی ملکیت میں موجود ایک مقام پر سریش چندراکر کے بھائی رتیش سے ملاقات کی تھی، اس کے بعد سے ان کا فون بند جا رہا تھا جس کے بعد صحافی کے بڑے بھائی یوکیش چندراکر نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں