امریکا نے اسرائیل کو 8 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کر دیا
امریکی حکومت اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرے گی۔غیرملکی خبر ایجنسی نے امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا پروپوزل کانگریس کو بجھوا دیا۔ اسرائیل سے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ کانگریس اور سینیٹ کمیٹیوں کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے مجوزہ ہتھیاروں میں چھوٹے بم، جنگی طیاروں کے لیے اسلحہ، جنگی ہیلی کاپٹرز، گولہ بارود اور وارہیڈز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے مجوزہ معاہدے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
Load/Hide Comments