قائداعظم کایوم ولادت ،پاکستان ایسوسی ایشن گریٹرہیوسٹن کے زیراہتما م تقریب کااہتمام
ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)پاکستان ایسوسی ایشن گریٹرہیوسٹن (پی اے جی ایچ )کے زیراہتمام پاکستان سینٹر میں قائداعظم کی یوم پیدائش پرتقریب کااہتمام کیاگیاتقریب کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیاقونصل جنرل آفتاب چودھری کی خصوصی طور پر شرکت کی۔قائداعظم کی زندگی اور ان کی سیاسی خدمات پرڈاکٹرآصف قدیر،ڈاکٹربرکت چرانیا،پروفیسر جسٹس شہزادو ریٹائرڈ جج فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان ،قونصل جنرل آفتاب چودھری نےقائد اعظم کی جدوجہد پرروشنی ڈالی ۔
قائداعظم کی جدوجہد کے باعث آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے طورپرجاناجاتاہے یہ سب قائداعظم کی خدمات کانتیجہ ہےڈاکٹرآصف قدیر،ڈاکٹربرکت چرانیا،پروفیسر جسٹس شہزادو ریٹائرڈ جج فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان ،قونصل جنرل آفتاب چودھری سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی تقریب کے شرکاء نے قائداعظم محمدعلی جناح کی خدمات پرخطاب کیا اوران کی زندگی پرروشنی ڈالی۔