سال نو کی پریڈ میں 15 افراد کو ہلاک کرنے والے ملزم کی شمس الدین کے نام سے شناخت
ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست لوئزیانہ کے شہر نیو اورلینز میں سال نو کی پریڈ میں گاڑی سے لوگوں کو روندھ کر اور فائرنگ سے15 افراد کو ہلاک کرنے والے ملزم کی شمس الدین کے نام سے شناخت ہوگئی ہےملزم شمس الدین نے نیو اور لینز کی شاہراہ بربن پر ہونے والی سال نو کی پریڈ کے شرکاء پر اپنا ٹرک چڑھا دیا تھا اور بعد ازاں خود کار رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔مبینہ دھشت گردی کے اس واقعہ میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ملزم امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ھیوسٹن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
42 سالہ ملزم شمس الدین مقامی امریکی کمپنی میں ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز سالانہ کی پرکش نوکری کررہا تھا۔ملزم converted مسلمان تھا اور دھشت گرد تنظیم داعش کا حلف یافتہ بھی تھا۔معتبر امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے دو پولیس اھلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم کی گاڑی سے پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ دھشت گردی کی واردات میں سہولت کار بننے والے ملزم کے دوستوں کو تلاش کر رہی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر ملزم شدید غم و غصہ کا شکار تھا اور دھشت گردی کی یہ واردات اسی غصہ کا رد عمل نظر آتی ہے۔امریکی ایف بی آئی اور دیگر حساس ادارے بھی تحقیقات اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میںٗ مقامی پولیس کی مدد کررہی ہے۔