ممتاز پاکستانی نژادبزنس مین اور نو منتخب کانسٹیبل پریسینٹ 3 علی شیخانی کی جانب سے سال نو کےجشن کا انعقاد

ممتاز پاکستانی نژادبزنس مین اور نو منتخب کانسٹیبل پریسینٹ 3 علی شیخانی کی جانب سے سال نو کےجشن کا انعقاد

ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)ممتاز پاکستانی نژادبزنس مین اور نو منتخب کانسٹیبل پریسینٹ 3 علی شیخانی کی جانب سے سال نو کے تاریخی جشن کا انعقاد کیا گیا۔ورلڈ فوڈ سے متصل فوڈ مرکز بوٹ بیسن پر سال نو کا جشن منانے کیلے پاکستانی امریکی کمیونٹی کا سیلاب امڈ آیا۔سال نو کے جشن کے موقع پر میوزیکل کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی پاپ سنگر سلیم جاوید اور گلوکار شیری نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
سال 2025 کا استقبال لوگوں نے زبردست آتش بازی کے ساتھ کیا۔اس موقع پر اطراف کی شاہراؤں پر ٹریفک جام ہوگیا اور پارکنگ نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں لوگ مایوس پلٹ گئے۔جشن سال نو کے موقع پر علی شیخانی کا کہنا تھا کہہماری دعائیں اور نیک خوائشات پاکستانی امریکنز اور وطن عزیز کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ نیا سال ہمُ سب کیلے بہترین ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں