پہلے نو منتخب پاکستانی نژاد امریکی پاکستانی کانسٹیبل علی شیخانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

پہلے نو منتخب پاکستانی نژاد امریکی پاکستانی کانسٹیبل علی شیخانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)پہلے نو منتخب پاکستانی نژاد امریکی پاکستانی کانسٹیبل علی شیخانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔فورڈ بینڈ کاونٹی آفس میں منعقدہ حلف برداری کی باوقار تقریب میں کاونٹی جج کے پی جارج نے ان سے بطور کانسٹیبل پری سینٹ 3 کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں اعلی سرکاری حکام اور پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں علی شیخانی نے اپنے محکمہ کے افسران اور اھلکاروں سے اپنے دفتر میں حلف لیا۔حلف اٹھانے والے افسران میں پاکستانی نژاد پولیس کیپٹن اور پولیس چیف پریسینٹ 3کاسنٹیبل آفس کے چیف مظفر صدیقی بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں