امریکہ کا یوکرین کیلئے 2.5 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کا اعلان

امریکہ کا یوکرین کیلئے 2.5 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کا اعلان

امریکہ کا یوکرین کیلئے 2.5 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کا اعلان

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کو مزید 2.5 بلین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں یہ 2.5 بلین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے یوکرین کو فراہم کر دی جائے گی۔اِس دفاعی پیکیج میں صدراتی ڈرا ڈاون اتھارٹی کے 1.25 بلین ڈالرز بھی شامل ہیں۔امداد میں 1.22 بلین ڈالرز کے طویل مدتی ہتھیار بھی شامل ہیں۔
اس ضمن میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انی شی ایٹیو کے طویل مدتی فنڈز خرچ کیے جا چکے ہیں، جب کہ کوشش ہو گی کہ باقی بچ جانے والی رقم بھی اس کام میں مکمل طور پر استعمال ہو۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نے اپنی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ یوکرین کو جتنا جلد ممکن ہو سکے یہ امداد فراہم کر دی جائے۔امریکی سیکریٹری خزانہ جینٹ ییلن نے فوجی امداد کے علاوہ 3.4 بلین ڈالرز کی معاشی امداد کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ روس کے خلاف جنگ میں یہ ہنگامی امداد یوکرین کی حکومت کو ادائیگیوں کی مد میں معاونت فراہم کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں