جمی کارٹر کی آخری رسومات 9 جنوری کو ادا کی جائیں گی

جمی کارٹر کی آخری رسومات 9 جنوری کو ادا کی جائیں گی

واشنگٹن :سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات 9 جنوری کو واشنگٹن کے چرچ میں ادا کی جائیں گی۔سابق امریکی صدر جمی کارٹر اتوار کے روز 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کا کہنا تھا کہ جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری سطح پر نیشنل کیتھیڈرل میں ادا کی جائیں گی۔
امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کارٹر کی 6 روزہ سرکاری رسومات ہفتے کے روز سے ان کے آبائی شہر جارجیا سے شروع ہوں گی۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ 9 جنوری کو امریکا بھر میں جمی کارٹر کے لیے یوم سوگ منایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں