وزیر اعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہوئے المناک حادثے کا جان کر دلی دکھ ہوا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔وزیرِ اعظم نے یہ بھی لکھا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں کورین عوام اور حکومتِ جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہیں۔
Load/Hide Comments