اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ نیتن یاہو کو پیشاب میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے چند ضروری ٹیسٹس بھی لیے گئے ہیں جن میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے پروسٹیٹ گلینڈ بڑھ گئے ہیں جنھیں آج ایک سرجری کے ذریعے ہٹا دیا جائے گا جس کے بعد ان کی تکلیف رفع ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں