چین نے امریکی دفاعی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں لگا دیں
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے سے قبل ہی چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے اپنی پالیسی واضح کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کیا۔چین کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ ان 7 امریکی فوجی کمپنیوں کے چین میں تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ جن 7 امریکی کمپنیوں اور اِنکی اعلیٰ انتظامیہ پر پابندی عائد کی گئی ہیں انھوں نے تائیون کو ہتھیار فروخت کر کے چین کی سلامتی کے منافی کام کیا تھا۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ ماؤ ننگ نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے تائیوان کی فوجی مدد کرکے چین کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے۔یاد رہے کہ جن 7 کمپنیوں پر پابند عائد کی گئی ہےان میں انسیٹو انکوپوریٹ، ہڈسن ٹیکنالوجیز، سرانک ٹیکنالوجیز، رائتھن کینیڈا، رائتھن آسٹریلیا، ایئر کوم انکوپوریٹ اور اوشی نرنگ انٹرنیشنل ہیں۔