گواسکر نے پنت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر نے میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران رشبھ پنت کی شارٹ سلیکشن پر انہیں احمق قرار دیدیا۔میلبرن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی بیٹنگ لائن پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار تھی کہ اور رشبھ پنت 37 گیندوں پر 28 رنز بنا کر اچھی فارم میں نظر آرہے تھے لیکن انہوں نے ایک غیر روایتی شارٹ کھیل کر وکٹ گنوادی، جس پر کمنٹری کرنیوالے لیجنڈری سنیل گواسکر نے انہیں احمق کہا۔کھانے کے وقفے کے دوران سٹار اسپورٹس پر بات کرتے ہوئے گواسکر نے میچ کی صورتحال اور فیلڈ پلیسمنٹ کے پیش نظر شاٹ کو “بیوقوفی” قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس وہاں دو فیلڈرز ہیں، اور آپ اب بھی اس شاٹ کو کھیلنےکی کوشش کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments