چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ میں کروں گا، حکومتی عہدیداروں کا کوئی کردار نہیں ہوگا، عمران خان

چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ میں کروں گا، حکومتی عہدیداروں کا کوئی کردار نہیں ہوگا، عمران خان

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چئیرمین کی نامزدگی کے معاملے پر بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دیے گئے نام پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا اور کہا ہے اس حوالے سے فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چئیرمین پی اے سی کی نامزدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے نامزدگی کے معاملے پر بانی چئیرمین نے پی ٹی آئی کی قیادت کی سرزنش کی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے چئیرمین پی اے سی کون ہو گا فیصلہ میں کروں گا، شہباز شریف یا دیگر حکومتی عہدیدار نہیں، میری طرف سے چئیرمین پی اے سی کے لئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔ذرائع نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پی اے سی چئیرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سے بھی استعفی ہونے کا عندیہ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں