مراکش کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ، 69 افراد جان کی بازی ہار گئے
مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے سے کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے جن میں مالی کے 25 شہری بھی شامل تھے۔غیر ملی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ 19 دسمبر کو پیش آیا،حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی، بد قسمت کشتی میں سوار صرف 11 افراد زندہ بچ پائے۔بیرون ملک مالی شہریوں کی وزارت کے مطابق صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے کرائسس یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔متاثرین میں سے اکثر کا تعلق مالی کے مغربی علاقے کائیس سے تھا جہاں سے وہ تعمیراتی صنعت میں کام کی تلاش کے لیے موریطانیہ ہجرت کر گئے تھے۔
Load/Hide Comments