تائیوان کو اسلحہ دینے پر امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگادی گئی

تائیوان کو اسلحہ دینے پر امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگادی گئی

چین کی حکومت نے تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر7 امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں اور ان کی انتظامیہ پرپابندیاں عائد کر دیں۔اے پی پی نے روسی خبر ایجنسی تاس کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ چین کی وزارت خارجہ نے امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں پر پابندی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ مذکورہ پابندیاں 27 دسمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔چین کی جانب سے پابندیوں کا شکار ہونے والی امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں میں ایرکوم، ہڈسن ٹیکنالوجیز، انسٹیٹو، اوشینیئرنگ انٹرنیشنل، ریتھیون آسٹریلیا، ریتھیون کینیڈا اور سارونک ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ان پابندیوں سے چین میں مذکورہ امریکی کمپنیوں اور ان سے جڑے عملے کے رئیل اسٹیٹ اور دیگر اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔پابندیوں کے تحت چینی اداروں اور افراد کو مذکورہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی لین دین، تعاون یا دیگر قسم کے تعامل میں ملوث ہونے سے ممانعت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں