آسٹریلوی میڈیا نے نوجوان اوپنر سے تنازع پر کوہلی کو ’جوکر‘ قرار دے دیا

آسٹریلوی میڈیا نے نوجوان اوپنر سے تنازع پر کوہلی کو ’جوکر‘ قرار دے دیا

آسٹریلین میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے اوپنر سیم کونسٹاس سے ویرات کوہلی کو بدتمیزی کرنے پر جوکر کہہ کر پُکارنا شروع کردیا۔گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی دھلائی بھی کردی تھی جس پر ہندوستانی فیلڈرز پریشان نظر آرہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں