بینظیر بھٹو کے قتل کو 17 سال گزر گئے، لیکن معمہ آج تک حل نہ ہوا

بینظیر بھٹو کے قتل کو 17 سال گزر گئے، لیکن معمہ آج تک حل نہ ہوا

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کو17 سال بیت گئے مگر اس پراسرار قتل کا معمہ ابھی تک حل طلب ہے۔پاکستان کے اس اہم قتل کیس کی اقوام متحدہ، سکاٹ لینڈ یارڈ ، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس نے 4 انکوائریاں کیں مگر قاتل کا سراغ لگانے میں چاروں ناکام رہے۔10 برس تک یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں رینگتا رہا اب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں 7 سال سے چیونٹی کی طرح رینگ رہا ہے۔اس سال 2024 میں ہائی کورٹ اس کیس کی ایک بار شنوائی ہوئی وکلاء کی عدم حاضری باعث سماعت دوبارہ غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی، یہ ہائی کورٹ میں سب سے پرانی قتل اپیل رہ گئی ہے۔بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 لیاقت باغ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے پراسرار انداز میں شہید کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ میں نئے مذید ججز کی تعیناتیوں سے یہ کیس بھی نئے سال کے پہلے 6 ماہ میں نمٹا دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں