اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیز کارروائی، مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر بے حرمتی

اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیز کارروائی، مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر بے حرمتی

اسرائیل کے قومی سلامتی وزیراتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کا ایک اور متنازع اور اشتعال انگیز دورہ کرڈالا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کا متنازع دورہ کیا اور قواعد کے برعکس دعا بھی مانگی۔ فلسطینی اتھارٹی اور اردن نے اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی ہے۔فلسطینی خود مختار اتھارٹی اوراردن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے اس اسرائیلی سیاست دان کا وہاں جانا دانستہ اشتعال انگیزی ہے۔ اسرائیل نے 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کر کے اسے اپنے ریاستی علاقے میں شامل کر لیا تھا۔ مسجد اقصیٰ کے احاطے تک تو یہودی جا سکتے ہیں تاہم ان کے وہاں عبادت کرنے یا دعا مانگنے پر خود اسرائیل نے بھی پابندی لگا رکھی ہے۔بین گویر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ٹیمپل والی جگہ پر گیا تھا تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائیاورغزہ میں اسرائیل کی مکمل فتح کے لیے دعا کر سکوں۔ یاد رہے اس وقت درجنوں اسرائیلی یرغمالی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی قید میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں