امریکی صدر نے یوکرین کے لیے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی بڑھانے کا حکم دے دیا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی محکمہ دفاع سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو امریکی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کو بڑھاتا رہے۔ امریکا نے حالیہ مہینوں میں یوکرین کو سینکڑوں فضائی دفاعی میزائل فراہم کئے ہیں اور مزید کی فراہمی جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے محکمہ دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ جاری رکھے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا یوکرین کےدفاع کو مضبوط بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا۔
Load/Hide Comments