اپوزیشن لیڈر کی موت کے ذمہ دار روسی صدر ہیں، جو بائیڈن
واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی موت کے ذمہ دار صدر ولادیمیر پیوٹن ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کا جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کی کرپشن ، تشدد اور غلط کاموں کے خلاف آواز اٹھانے والے بہادر اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی موت پر حیرت نہیں ہوئی بلکہ غصہ ہے۔ الیکسی ناوالنی کی موت کے ذمہ دار صدر پیوٹن ہیں۔اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سخت ناقد تھے اور روسی صدر پر تنقید کے باعث جیل میں سزا کاٹ رہے تھے جہاں وہ گزشتہ روز پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی اپنی بیرک سے سیر کے لیے نکلے تھے اور بے ہوش ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
Load/Hide Comments