امریکہ میں37 قیدی سزائے موت سے بچ گئے
امریکہ میں37 قیدی سزائے موت سے بچ گئے
امریکا میں 37 قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سزائے موت کے 40 قیدیوں میں سے 37 قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والوں اجتماعی قتل کرنے والوں کی سزا برقرار رہے گی۔ سزائے موت کی عمر قید میں تبدیلی جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے وفاقی پھانسیوں پر عائد پابندی کے تناظر میں کی گئی ہے۔
امریکی صدر کا بیان میں کہنا تھا کہ میں نے اپنا پورا کیرئیر پرتشدد جرائم میں کمی اور منصفانہ اور موثر نظام عدل کو یقینی بنانے کے لیے وقف کیا ہے۔ میں وفاقی سزائے موت کے منتظر 40 سے 37 قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرتا ہوں۔ یہ قیدی پیرول پر رہائی پانے کی سہولت کے حقدار نہیں ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق بوسٹن میراتھون بم حملہ 2013 مجرم جوہر سرنیف، اس کے علاوہ ساؤتھ کیرولینا میں سیاہ فام چرچ پر حملے کے مجرم ڈائیلان روف اور پٹسبرگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے مجرم رابرٹ بوورز کی سزائے موت برقرار ہے۔