78 سالہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن ہسپتال داخل
78 سالہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن ہسپتال داخل
واشنگٹن:امریکہ کے سابق ڈیموکریٹک صدر بل کلنٹن کو بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ سابق صدر کی صحت کے حوالے سے کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔
سابق صدر کلنٹن کو بخار ہونے کے بعد ٹیسٹ اور مشاہدے کے لیے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔
ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اچھی حالت میں ہیں اور اسپتال میں جو دیکھ بھال انہیں مل رہی ہے اس کے لئے شکر گزار ہیں۔
Load/Hide Comments