بابر اعظم، ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخی سنگ میل کے قریب

بابر اعظم، ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخی سنگ میل کے قریب

اکستان کے مایہ بلے باز بابر اعظم ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں اور آج جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے میچ میں وہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔عالمی سطح پر ٹاپ رینک پلیئر ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔اس وقت 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے جب کہ بابر اعظم نے 119 اننگز میں 5 ہزار 905 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں اس شاندار کارنامے کو انجام دینے کے لیے 95 رنز درکار ہیں، جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6000 رنز مکمل کیے تھے۔جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں نصف سینچری اسکور کرکے بابراعظم نے سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں