غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، 25 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، 25 فلسطینی شہید

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کم از کم 25 فلسطینی شہید ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کم از کم 25 فلسطینی شہید ہوئے ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 8 افرد نصیرات پناہ گزین کیمپ کے ایک اپارٹمنٹ میں شہید ہوئے ہیں جبکہ 7 بچوں سمیت کم سے کم 10 افراد جبالیہ میں شہید ہوئے ہیں۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر حملہ اس وقت شروع کیا جب حماس کے زیرقیادت جنگجوؤں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کمینٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1,200 افراد ہلاک اور 250 سے زیادہ یرغمال بنائے گئے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب یرغمالی ابھی تک قید ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے زندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں