شام کے رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پر رکھا گیا انعام واپس لے لیا گیا

شام کے رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پر رکھا گیا انعام واپس لے لیا گیا

امریکا نے شام کے رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پر مقرر انعام ختم کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے سینئر امریکی سفارت کار باربرا لیف نے دمشق میں احمد الشرع کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا نے احمد الشرع کی گرفتاری پر مقرر کیا گیا انعام ختم کردیا ہے۔ الشرع کی گرفتاری پر انعام ختم کرنے کا مقصد ان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے وعدے اور دیگر مثبت اقدامات کا خیرمقدم کرنا ہے۔ ہم آگے بڑھنے کے لیے الشرع کے اقدامات پر نظر رکھیں گے۔امریکی سفارت کار کا مزید کہنا تھا کہ ہم شام کی زیرقیادت ایسے سیاسی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس کی ملکیت شام کے پاس ہو اور جس کے نتیجے میں ایسی جامع اور نمائندہ حکومت بنے جو خواتین اور متنوع نسلی اور مذہبی برادریوں سمیت سب کے حقوق کا احترام کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں