پاکستان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
اکستان 21ویں صدی میں جنوبی افریقا کو اُسکے ہوم گراؤنڈ پر 3 مرتبہ ون ڈے سیریز میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی۔گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کیخلاف مقررہ 50 میں 329 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف دیا تاہم ہینرچ کلاسن کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بیٹر بھی پاکستانی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور یوں مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیکر پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ برتری حاصل کرلی۔قومی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔پاکستان 21ویں صدی میں جنوبی افریقا کو اُسکے ہوم گراؤنڈ میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز ہرانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل گرین شرٹس نے 2013، 2021 اور 2024 میں پروٹیز کیخلاف ون ڈے سیریز جیتی تھیں۔