معروف فٹبالر کا آئس کریم برانڈ لانچ کرنے کا اعلان

ناروے سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ اپنا آئس کریم برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ (ٹوئٹر) ایکس پر اسٹار فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ نے ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے برانڈ کی آئس کریم کھاتے ہوئے فاتحانہ پوز دے رہے ہیں۔انکی جانب سے جاری کردہ نئی پروڈکٹ 19 فروری سے لانچ ہوگی جبکہ صرف ناروے میں ہی دستیاب ہوگی۔23 سالہ فٹبالر کی جانب سے آئس کریم برانڈ لانچ کرنے پر مداحوں نے انہیں مبارکباد دی ہے جبکہ کئی صارفین برانڈ کی خریداری کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں