بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ختم کر دی گئی
بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ختم کر دی گئی
ڈھاکہ: 5 اگست کو عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے بنگلہ دیش میں اہم تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے جوئے بنگلہ کے نعرے کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر بھی ہٹادی گئی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ایپلٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد جوئے بنگلہ کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے، بنگلہ دیش جو نئے نوٹ شائع کر رہا ہے ان میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عبوری حکومت کے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ اب شیخ مجیب الرحمان اور اس کی بیٹی کی نفرت کی سیاست کو ختم کیا جا رہا ہے۔