ٹرمپ پر ریپ کے الزامات لگانے والا نیوز چینل انہیں 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرے گا
ٹرمپ پر ریپ کے الزامات لگانے والا نیوز چینل انہیں 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرے گا
واشنگٹن:امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیوز چینل ہتک عزت کے الزامات لگانے پر 15 ملین ڈالر ہرجانہ دے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر ریپ کے الزامات لگانے والا نیوز چینل انہیں 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرے گا۔ ہرجانہ ٹرمپ کے صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم کے لیے وقف فنڈ میں بطور عطیہ جمع ہوگا۔
امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے کو حل کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر ادا کرے گا۔
نیوز چینل کے اینکر جارج اسٹیفانوپولس نے مارچ میں نشر ہونے والے سیاسی شخصیت کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ٹرمپ ریپ کے ذمہ دار ہیں۔ جج لیسیٹ ایم ریڈ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور اسٹیفانوپولوس دونوں سے معاملہ ختم کرنے کی درخواست کرنے کے ایک دن تصفیہ طے پایا۔ نیوزچینل اور اسٹیفانوپولوس ڈونلڈ ٹرمپ سے عوامی سطح پر یہ کہتے ہوئے معافی بھی مانگیں گے کہ مذکورہ انٹرویو میں ٹرمپ کے بارے میں افسوسناک بیانات دیے گئے۔ براڈکاسٹر اٹارنی فیس میں ایک ملین ڈالر اضافی ادا کرے گا۔
یہ تصفیہ 5 نومبر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ٹرمپ کی دوسری قانونی فتح ہے۔ گذشتہ ماہ ایک امریکی اپیل کورٹ نے ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے باہر نکلنے پر خفیہ دستاویزات کی مبینہ غلط ہینڈلنگ کے الزامات کو مسترد کرنے کی منظوری دی تھی۔