ایران میں خطرناک صحرائی طوفان سے نظام زندگی متاثر
ایران میں خطرناک صحرائی طوفان سے نظام زندگی متاثر
تہران: ایران میں خطرناک ریت کے طوفان کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند جبکہ پروازیں معطل کردی گئیں۔
ایران کے جنوب مغربی علاقوں میں بدترین قسم کے صحرائی طوفان نے کاروباری زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا، صحرائی طوفان کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس خوفناک حد کو چھو گیا۔
ایران کے جنوب مغربی علاقوں میں حد نگاہ کم ہو کر 100 میٹر تک محدود ہو گئی جس کی وجہ سے بڑی عمارتیں بھی دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔
اس صورت حال میں جنوب مغربی ایران میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیے گئے جبکہ مسافر طیاروں کی تمام تر پروازوں کو تاحکم ثانی روک دیا گیا۔
Load/Hide Comments