ہیئۃ التحریر الشام اور دیگر مسلح گروہوں سے براہ راست رابطے میں ہیں، امریکی وزیر خارجہ
امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اردن میں عرب رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس میں ان کے علاوہ سعودی عرب، مصر، عراق، لبنان، قطر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اردن میں صحافیوں سے گفتگو میں شام اور غزہ کے معاملے پر گفتگو کی۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے ھیئتہ التحرير الشام سمیت دیگر مسلح باغیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ امریکا نے ھیئتہ التحریر الشام اور دیگر باغیوں گروہوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیکر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ان پابندیوں کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظر ثانی ان کے رویے اور کارکردگی سے مشروط ہو گی۔امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ غزہ مں جنگ بندی کے بالکل نزدیک پہنچ چکے ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جائے گا۔