غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر خصوصی سیل کا قیام

غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر خصوصی سیل کا قیام

اسلام آباد:غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر سیل قائم کردیے گئے ہیں۔غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے لیے جامع سکیورٹی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، اس حوالے سے دستاویز کے مطابق وفاقی ، صوبائی اور ضلعی سطح پر الگ الگ غیر ملکی سکیورٹی سیل قائم کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق سکیورٹی فریم ورک کے تحت وفاقی سطح پر غیر ملکی قومی سلامتی سیل قائم کیا گیا ہے، جو وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گا۔ اسی طرح صوبوں کی سطح پر صوبائی غیر ملکی سکیورٹی سیل ذمے داریاں سرانجام دیں گے۔اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں میں بھی سکیورٹی سیل قائم کیے گئے ہیں۔ مقامی سطح پر حفاظتی انتظامات کے لیے ڈسٹرکٹ فارنرز سکیورٹی سیل غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں