حکومتی وفد کو ڈاکٹر عافیہ کی بقیہ سزا کی 20 جنوری سے قبل معافی کی توقع

حکومتی وفد کو ڈاکٹر عافیہ کی بقیہ سزا کی 20 جنوری سے قبل معافی کی توقع

پاکستان وفد سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے حکومت پاکستان سے ان کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کردیا جب کہ حکومتی وفد نے امید ظاہر کی کہ امریکی حکومت 20 جنوری سے قبل ڈاکٹر عافیہ کی بقیہ سزا معاف کردے گی۔پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے طویل ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے سینیٹر طلحہ محمود کی قیادت میں وفد امریکا بھیجنے کا اعلان کیا تھا، وفد میں سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ اور ملک کے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی شامل ہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے پاکستانی وفد کی امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ڈاکٹر عافیہ نے پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران ان کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان سے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں