غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ مزید تیز کردیا، تازہ حملوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹرکوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی پر مامور 9 امدادی کارکن شہید ہوگئے۔غزہ میں ہی اسرائیلی فوج نے ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسی طرح غزہ کے ایک اور مقام پر بھی اسرائیلی بمباری میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مجموعی طور پر 33 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہیں۔زخمیوں میں زیادہ تر بچے ہیں جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 7 زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments