جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد صدر یون سک یول کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک ایک ہفتہ قبل پیش کی گئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔صدر کے خلاف مواخذے کی دوسری تحریک پر آج جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی۔ مواخذے کے حق میں 204 جبکہ 85 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے لیے 200 ووٹوں کی ضرورت تھی ۔ اپوزیشن پارٹیوں کو مواخذے کی تحریک کامیاب بنانے کے لیے 8حکومتی ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔ سات حکومتی ارکان نے اپوزیشن کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔جنوبی کوریا کے صدر نے یون سک یول نے ملک میں مارشل لا لگانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے اور صدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ صدر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف مواخذے کی تحریک کا آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔