غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،مشیر امریکی قومی سلامتی

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،مشیر امریکی قومی سلامتی

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،مشیر امریکی قومی سلامتی

واشنگٹن: مشیر امریکی قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
جیک سیلوان نے کہا کہ اسرائیل اور حماس آمادہ نظر آتے ہیں، اُمید ہے جنگ بندی اسی ماہ ہو جائے گی، لبنان میں جنگ بندی کے بعد حماس کا مؤقف بدل گیا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیمیں جنگ بندی کیلئے پیشہ ورانہ اور سنجیدہ انداز میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کا انتظار نہیں کر رہے، جنگ بند ی کے بعد قیدیوں کی واپسی اور بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں