مفت میں انٹرویوز نہیں دے سکتیں:جویریہ سعود

مفت میں انٹرویوز نہیں دے سکتیں:جویریہ سعود

مفت میں انٹرویوز نہیں دے سکتیں:جویریہ سعود

کراچی:سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے واضح کیا ہے کہ وہ مختلف پوڈکاسٹس سمیت ٹی وی شوز میں مفت انٹرویو دینے نہیں جا سکتیں۔
جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوڈکاسٹس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر مفت انٹرویوز نہ دینے سے متعلق وضاحت کی۔
اداکارہ نے انٹرویوز کے لیے ان سے پوچھنے والے افراد کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کا اپنے تمام دوستوں اور انٹرویوز کے لیے درخواست کرنے والوں کے لیے بھی یہی جواب ہے کہ وہ مفت میں انٹرویوز نہیں دے سکتیں۔
انہوں نے لکھا کہ وہ مفت میں انٹرویوز دینے کے بجائے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور اسکرپٹ لکھنے کو زیادہ ترجیح دیں گی۔
جویریہ سعود نے دلیل دی کہ چوں کہ ڈیجیٹل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز اپنے مواد اور چینلز کو مونیٹائز کرکے پیسے کماتے ہیں، اس لیے وہ ان کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی کے تحت ہی کام کر سکیں گی جو کہ ان کا حق بھی ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ وہ اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات اپنے یوٹیوب چینلز پر دیتی ہیں اور ان کے لیے وہیں پر مواد بھی شیئر کرتی ہیں، انہیں مفت میں پوڈکاسٹس میں جانے کا شوق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں