شام کے عبوری وزیراعظم کا امن کے حوالے سے اہم بیان

جنگ سے تباہ شدہ ملک کو مل کر بحرانوں سے نکالیں گے:محمد البشیر

شام کے عبوری وزیراعظم کا امن کے حوالے سے اہم بیان
دمشق: شام کے عبوری وزیراعظم محمد البشیر نے کہا کہ شام میں چودہ سالہ جنگ کے بعدامن اور استحکام کی ضرورت ہے۔
شام کے عبوری وزیراعظم محمد البشیر نے عرب ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کےامن استحکام کا وقت آگیا ہے جنگ سے تباہ شدہ ملک کو مل کر بحرانوں سے نکالیں گے، کابینہ کی تشکیل کیلئے اسد حکومت کے ارکان سے بھی ملاقات کی، انتطامی امور چلانے کیلئے پرانی حکومت کے ارکان کی ضرورت ہے۔
محمد البشیر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس آئینی نظام نہیں، عوام کی خدمت پر فوکس کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں