ٹرمپ کا کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان

ٹرمپ کا کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان

ٹرمپ کا کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان

واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان کر دیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان کیا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان فسادیوں کو معاف کر دیں گے جنھوں نے 6 جنوری کو یو ایس کیپیٹل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔
کپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے پر 1,572 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی اور سزائیں سنائی گئیں تھیں، اسے امریکا کی اب تک کی سب سے بڑی مجرمانہ تحقیقات قرار دیا گیا ہے، گرفتار افراد کو ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے سے لے کر بغاوت کی سازش اور پرتشدد حملے تک کے جرائم کے ارتکاب پر سزائیں دی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں