بلیک میں ٹکٹس کی فروخت کے الزام پر دلجیت کا سخت ردعمل

بلیک میں ٹکٹس کی فروخت کے الزام پر دلجیت کا سخت ردعمل

بلیک میں ٹکٹس کی فروخت کے الزام پر دلجیت کا سخت ردعمل

ممبئی:بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹس کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کے معاملے پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے ان افراد پر تنقید کی جنہوں نے کنسرٹ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے کے معاملے میں گلوکار پر الزام عائد کیا تھا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دلجیت نے کہا، ’ملک میں میرے خلاف یہ بات کی جا رہی ہے کہ دلجیت کے کنسرٹ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔ اگر کوئی دس روپے کی ٹکٹ خرید کر اسے 100 روپے میں بیچ دے تو بھلا اس میں فنکار کا کیا قصور ہے؟‘
اندور میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے دلجیت نے کہا، ’جتنے الزام لگانے ہیں، لگا دیں مجھے بدنامی کی کوئی فکر نہیں ہے۔‘
جلد ہی کرن اوجلا اور اے پی ڈھلن کے ساتھ اپنے کنسرٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ہم تینوں نے مل کر ایک ٹور شروع کیا ہے۔ انہیں میری نیک تمنائیں ہیں۔ فنکار کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں انڈیپینڈنٹ میوزک کا دور شروع ہو چکا ہے، اور انقلاب کے ساتھ مشکلات تو آتی ہیں، مگر ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔‘
دلجیت نے مزید کہا کہ انڈیپینڈنٹ گلوکاروں کو دوگنی محنت کرنا ہوگی کیونکہ بھارتی میوزک کے لیے یہ سنہری دور ہے۔ ان کے مطابق پہلے غیرملکی فنکاروں کے کنسرٹس کی ٹکٹیں بلیک میں لاکھوں میں فروخت ہوتی تھیں۔ اب بھارتی فنکاروں کے کنسرٹس کے ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں، جسے ‘ووکَل فار لوکل’ کہتے ہیں اور یہ بھارتی فنکاروں کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں