ڈپریشن کے باعث 3مرتبہ خودکشی کی کوشش کی ،ثروت گیلانی

ڈپریشن کے باعث 3مرتبہ خودکشی کی کوشش کی ،ثروت گیلانی

ڈپریشن کے باعث 3مرتبہ خودکشی کی کوشش کی ،ثروت گیلانی

کراچی: اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شدید ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی زندگی کے تاریک ترین لمحات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے گزریں اور اپنی زندگی ختم کرنا چاہتی تھی۔
ثروت گیلانی نے کہا کہ میں نے تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، ڈرائیونگ کرتے وقت سوچتی تھی کہ گاڑی کسی کھمبے سے ٹکرا دوں، ڈپریشن کی وجہ سے اس طرح کے خیالات آتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی تھراپی کروائی جس کے بعد معمول پر آنے کے قابل ہوئی۔ واضح رہے کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن بچے کی پیدائش کے بعد خواتین میں ہونے والا ایک عام عارضہ ہے، خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے مادیت پسند نہ ہونا، ایک دوسرے کو سمجھنا اور حدود کا تعین ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں